صحافی عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا چیلنج دے دیا


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے شرابی قرار دیے جانے پر عارف حمید بھٹی نے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا چیلنج دے دیا ہے۔

نعیم الحق کی جانب سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ بے روزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام اپنی بوتل ختم کرنے کے بعد میرے خلاف غیر منطقی باتیں کرتا ہے، اب تک اس نے جو بھی باتیں کی ہیں وہ انتہائی بیہودہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ ان کی شراب نوشی اور جھوٹ بولنے کی عادت سے جان چھوٹ جائے۔

نعیم الحق کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی نے انہیں میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ’میں کسی بھی جگہ اپنا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار ہوں، نعیم الحق صاحب کیا آپ بھی میرے ساتھ اپنا معائنہ کرانے جائیں گے۔‘

یاد رہے کہ عارف حمید بھٹی نے دو روز قبل ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں نعیم الحق پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات لگائے تھے۔ عارف حمید بھٹی کی جانب سے سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آنے کے بعد نعیم الحق نے ان پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).