سندھ کے سابق ایم پی اے نے اپنے پارٹی لیڈر کے ساتھ ہم جنس تعلقات کی خاطر بیوی کو طلاق دے دی: ارم عظیم فاروقی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایم کیو ایم کی سابق رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابق خاتون رکن ارم عظیم فاروقی نے سندھ کے دو سیاسی رہنماؤں پر ہم جنس تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے ایک طاقتور سابق رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے پارٹی لیڈر کے ساتھ ہم جنس تعلقات کی خاطر اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور بچوں کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ تاہم تنازعات کے لئے جانی جانے والے معروف شخصیت ارم عظیم فاروقی نے دونوں مرد سیاسی رہنماؤں کے نام لینے سے گریز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارم عظیم فاروقی کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”مجھے سندھ میں اثر و رسوخ رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بارے میں نہایت باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھ لیا ہے صرف اس لیے کہ ان کا چکر اپنے پارٹی لیڈر (مرد) کے ساتھ چل رہا ہے اور وہ مرد لیڈر چاہتا تھا کہ سابق ایم پی اے (مرد) اپنی بیوی کو چھوڑ دے تاکہ وہ دونوں ایک ساتھ ہم جنس زندگی گزار سکیں ۔

ارم عظیم فاروقی نے اپنے دوسرے پیغام میں کہا ہے کہ ”اس واقعے سے متاثرہ خاتون کو چاہیے کہ وہ دونوں مردوں کو بے نقاب کرے جنہوں نے اس کی زندگی برباد کر دی اور اسے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن ایک دن یہ بے نقاب ہو جائیں گے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •