پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام: 5 بم ناکارہ بنا دیے گئے
پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب بجلی کے ٹاور کے ساتھ نصب پانچ بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ دیسی ساختہ پانچ بم پریشرککر میں نصب تھے جو رنگ روڈ کے قریب 132 کے وی کے بجلی کے ٹاور کے ساتھ نصب کئے گئے تھے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔ بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر پانچوں بموں کوناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق ہر بم کا وزن بیس کلوگرام تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ بم برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).