نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو  نے شادی سے انکار کا اعتراف کر لیا


آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی طالبہ کی پراسرار ہلاکت سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کیا تھا، سب سے زیادہ کالز نوجوان مہران ابڑو کو کی گئی تھیں۔ نمرتا کےدوست مہران ابڑو کو تفتیش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا،اب مہران ابڑو کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

مہران ابڑو کا کہنا ہے کہ نمرتا سے 4 سال قبل دوستی ہوئی تھی۔ نمرتا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ نمرتا کی موت کی اطلاع دوستوں سے ملی۔ پولیس نے ایک اور طالب علم کا بیان بھی قلم بند کیا ہے۔پولیس نے نمرتا کے دوست علی شان نامی طالب علم کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں طلبا کے بیانات میں تضاد پایا گیا تھا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).