شوہر کی بدسلوکی بیان کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی


فیش بلاگر آمنہ عتیق نے حال ہی میں فیس بُک پر اپنے خاوند کی جانب سے تشدد کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ کس طرح اُن کا شوہر بھی اُن پر تشدد کرتا ، گالم گلوچ کرتا اور انہیں ذہنی اذیت دیتا ہے۔ انیہوں نے بتایا کہ ان کا شوہر انہیں مجھے مارتا ہے اور اکثر ان کے ہاتھ بھی جلا دیتا ہے۔ ۔یہ ساری کہانی بتانے کے اگلے روز ہی آمنہ عتیق مردہ حالت میں پائی گئی۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ شاید انہوں نے اپنے ڈپریشن سے تنگ آ کر خود کُشی کی لیکن ایک مضبوط تاثر یہ ہے کہ آمنہ کے شوہر نے انہیں قتل کیا ہے۔

آمنہ عتیق نے بتایا تھا کہ میری سوتیلی والدہ نے میرے والد پر میری شادی کے لیے دباؤ ڈالا جس پر میرے والد نے ایک انجان شخص سے میری شادی کر دی۔میرے والد نے مجھ سے محبت کرنے والے اور میری عزت کرنے والے شخص کا رشتہ ٹُھکرا دیا کیونکہ اُس کے پاس پیسے نہیں تھے۔ آمنہ عتیق نے بتایا کہ میرا شوہر شراب نوشی اور منشیات کا عادی تھا جس نے مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر ہر طرح کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی۔ پہلے شوہر سے میری ایک بیٹی ہے، جس کے کچھ عرصہ بعد اُس نے مجھے طلاق دے دی۔

خاوند کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے بعد میں اپنے والد کے گھر گئی جنہوں نے مجھے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ آمنہ عتیق نے بتایا کہ مجھے طلاق کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ حالات تبدیل ہونا شروع ہو گئے اور میری پہلی محبت میری زندگی میں واپس آ گئی جس کے بعد میں محفوظ محسوس کرنے لگی۔ آمنہ عتیق نے جون 2018 میں دوسری شادی کی لیکن شادی کے کچھ عرصہ کے بعد دوسرا شوہر بھی پہلے شوہر کی طرح ہی کا سلوک کرنے لگا، وہ مجھے میرے ماضی کا طعنہ بھی دیتا ہے۔ اور مجھے مار پیٹ کا نشانہ بناتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).