کرینہ کپور سیف علی خان سے پہلے کس خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟


بھارتی اداکارہ کرینہ کپور آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ کرینہ کپور ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جو اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے کچھ نہیں چھپاتیں۔ اپنے افئیر سے لے کر حاملہ ہونے تک کرینہ کپور اپنی ہر ایک بات کو میڈیا کے سامنے فخر سے رکھتی آئی ہیں۔

سیف علی خان سے شادی سے پہلے کرینہ کپور کا شاہد کپور سے تعلق زبان زد عام رہا لیکن کرینہ کپور کی زندگی میں صرف شاہد کپور ہی نہیں آئے۔ کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ کچھ وقت کے لئے کرینہ اور ریتک روشن بھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ ریتک روشن کے ساتھ کرینہ کپور کے افئیر افواہیں فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کی شوٹنگ کے دوران اڑی تھیں دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ یہ بات سال 2001 کی ہے۔ اس کے بعد دونوں اداکار “یادیں”، “مجھ سے دوستی کرو گے” اور “میں پریم کی دیوانی ہوں” جیسی فلموں میں ساتھ نظر آئے۔ دونوں کی بدن بولی سے عام طور پر سمجھا جاتا تھا کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کرینہ کپور کا فردین خان کے ساتھ بھی خفیہ تعلق تھا۔ حالانکہ فردین خان اور کرینہ کپور کی قربتوں کی خبر سامنے آنے کے کچھ ہی وقت کے بعد کرینہ کپور اور شاہد کپور کا افیئر سامنے آ گیا۔ سیف علی خان سب سے آخر میں سامنے آئے۔ تین سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ یش چوپڑا کی فلم ٹشن کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی۔ سال 2012 میں دونوں نے شادی کر لی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).