فردوس عاشق اعوان سمیت کئی وفاقی وزراء فارغ کئے جا رہے ہیں: نبیل گبول


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سمیت کئی وفاقی وزراء جانے والے ہیں۔

 نبیل گبول نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے وزراء جانے والے ہیں جن میں مشیر اطلاعات بھی شامل ہیں، فردوس عاش اعوان وزیر اعظم کے لئے نقصان کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کے ایک وزیر نے بتایا ہے کہ فیاض چوہان کو دوبارہ پنجاب کا وزیر اطلاعات بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں بہت سے وزراءجانے والے ہیں جن میں مشیر اطلاعات اور بہت سے وزراءشامل ہیں۔

 نبیل گبول نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکہ میں القائدہ کی بات کرنا بڑی غلطی تھی۔ وزیر اعظم دوطرفہ کھیل رہے ہیں، ایک طرف وہ کشمیر کا ایشو بھی اجاگر کر رہے ہیں تو دوسر ی طرف یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ہم دہشت گرد تیار کرتے ہیں اور دہشت گرد باہر بھی بھیجتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم 27 ستمبر کو تقریر کرکے واپس آجائیں گے اور ہم کو امریکہ سے کچھ بھی نہیں ملے گا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان خالی ہاتھ واپس آئے تو یہ ان کا امریکہ کا آخری دورہ ہو گا، اس کے بعد وہ بطور وزیر اعظم امریکہ نہیں جا سکیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).