ایک فلم ڈائریکٹر میری کلیویج اور دوسرا میری جانگھ دیکھنا چاہتا تھا: اداکارہ سروین چاولہ


سروین چاولہ چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ رہی ہیں۔ اب بالی ووڈ اور ویب پلیٹ فارم پر کام کرنے والی سروین چاولہ نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ کاسٹنگ کاؤچ کے تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقام تک پہنچنے کیلئے ان کے راستے میں کتنی مشکلات آئیں۔ 56 کلو وزن ہونے کے باوجود انہیں اوور ویٹ کہا گیا لیکن یہ کہانی اتنی ہی نہیں تھی۔

سروین چاولہ کو کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وہ بھی ایک دو نہیں بلکہ پانچ مرتبہ انہیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ سروین نے تین مرتبہ ساؤتھ انڈسٹری میں اور دو بار بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی نامناسب حرکت کا سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم ڈائریکٹر ان کی کلیویج دیکھنا چاہتا تھا۔ تو ایک دوسرا ڈائریکٹر ان کی جانگھ دیکھنا چاہتا تھا۔ سروین نے بتایا کہ انہیں اوور ویٹ ہونے کے طعنے بھی ملتے تھے جبکہ وزن 56 کلو تھا۔

ایک مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ مجھے میری مقبولیت کا بہانہ بنا کر کہا گیا کہ آپ ٹی وی کیلئے اوور ایکسپوزڈ ہیں۔ کچھ وقت کیلئے میں اپنا تجربہ چھپانے لگی۔ لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں اپنا تجربہ کیوں چھپا رہی ہوں۔ کیا یہ ان لوگوں کے لئے آسان نہیں ہوگا کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ کام کریں جسے یہ کام پہلے سے آتا ہے۔ جو جانتا ہے کہ اپنے ڈائیلاگ کیسے ادا کرنا ہیں اور کیمرے کا سامنا کیسے کرنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).