بھارت میں مردانہ انڈر ویئر کیوں نہیں بک رہے؟


امریکی ماہرِ معاشیات ایلن گرین کے مطابق معیشت کی صورتحال جاننی ہو تو یہ دیکھیں کہ ملک میں کتنے مردانہ انڈرویئر بک رہے ہیں۔ ایلن گرین کا کہنا ہے کہ برے معاشی حالات میں مرد حضرات سب سے پہلے انڈرویئر خریدنا چھوڑتے ہیں کیونکہ وہ کسی کو نظرنہیں آتے۔

اس تھیوری کا بھارت پر اطلاق کریں تو وہاں مردانہ انڈرویئر کی فروخت میں خاصی کمی آئی ہے۔

بات صرف مردانہ انڈرویئر تک محدود نہیں ہے۔ گاڑیوں کی فروخت میں 32 فیصد تک کمی ہوئی ہے جو بیس برس کی کم ترین سطح ہے اور اس نے دس لاکھ نوکریوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

میکروٹیک جو ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز ہیں اور بمبئی میں ایک رہائشی ٹاور کے منصوبے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار ہیں، 400 ملازموں کو نوکری سے نکال چکے ہیں کیونکہ ہاوسنگ سوسائٹیوں میں سکونت اختیار کرنے کے رجحان میں کمی ہوئی ہے۔

پارلے بسکٹ کی فروخت میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے جس نے دس ہزار لوگوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پچھلے سال تک بھارت 8 فیصد شرح نمو کے ساتھ دنیا کی تیز رفتار ترقی کرتی معیشت تھی۔

بھارت کی موجودہ شرح نمو 5 فیصد ہے جب کہ بیروزگاری کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے جو 8.4 فیصد ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بھارتی معیشت کی اس گراوٹ کا سبب داخلی اور خارجی مسائل ہیں۔

خارجی مسائل

1: عالمی معیشت میں سست روی

2: تیل کی قیمتوں میں اضافہ

3: ٹرمپ کی تجارتی جنگیں (جن میں بھارت بھی شامل ہے)

داخلی مسائل

1: کسانوں کی حالت زار

2: بھارتی روپے کی گراوٹ

3: قرضوں کی دلدل

4: مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے ناقص فیصلے

5: ٹیکس ریفنڈز کا مسئلہ

6: بنگلہ دیش کی سستی ٹیکسائل انڈسٹری کی بھارتی ٹیکسائل انڈسٹری کو مات


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).