مشن کشمیر سے واپسی پر عمران خان کا استقبال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کے پروٹوکول افسر کی جیب کٹ گئی


29 ستمبر کی صبح وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی مین مشن کشمیر مکمل کر کے وطن واپس پہنچے تو تحریک انصاف کے کارکنوں، شہریوں اور سرکاری اہل کاروں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا پرجوش استقبال کیا۔ تاہم اس ہجوم میں جیب کترے بھی شامل تھے۔ جنہوں نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے پروٹوکول افیسر مقبول احمد کی جیب سے 40 ہزار روپے اور ضروری کاغذات نکال لئے۔

پروٹوکول افیسر مقبول احمد نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کی چوکی مین واقعے کی رپورٹ درج کرا دی ہے۔ یہ امر حیران کن ہے کہ ایسے روح پرور اور تاریخ ساز قومی مرحلے پر بھی جرائم پیشہ گروہ مصروف عمل رہے۔ مقبول احمد نے اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ وہ محترمہ فردوس عاشق اعوان کا پروٹوکول آفیسر ہے۔ وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد تقریر ختم ہوئی تو فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے میڈیا سے گفتگو شرع کر دی۔ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی مین معاون خصوصی کے ساتھ کھڑا تھا۔ کہ اس کی جیب کٹ گئی۔ جیب کتروں نے 40 ہزار300 روپے اور ضروری کاغذات نکال لئے۔ انہوں نے بتایا کہ ون فائیو پر اطلاع دی توایئرپورٹ چوکی سے کال آئی کہ آ کر درخواست دیں۔ جس پر پروٹوکول آفیسر مقبول نے ایئرپورٹ چوکی میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).