کوئی بھی عورت ہمیشہ خوبصورت اور جوان رہ سکتی ہے: 61  سالہ بوبی پارکر ہال نے نسخہ بتا دیا


امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ بوبی پارکر ہال سمجھتی ہیں کہ وہ آج جتنی فٹ اور ایکٹو ہیں اتنی تو وہ 30 سال کی عمر میں بھی نہیں تھیں۔ بوبی سمجھتی ہیں کہ پلاسٹک سرجری بڑھتی عمر چھپانے کا حل نہیں ہے بلکہ زندگی میں کچھ تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔

بوبی پارکر ہال کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا کھانا کھانے اور وزن کم کرنے والی ورزش کے ذریعے کوئی بھی خاتون 60 سال کی عمر میں بھی جوان اور خوبصورت نظر آ سکتی ہے۔ بوبی بتاتی ہیں کہ وہ ہمیشہ ہی اتنی سمارٹ نہیں تھیں بلکہ ان کا وزن بھی زیادہ تھا جس کے بعد انہوں نے 50 سال کی عمر میں ٹریننگ شروع کی جس کے باعث نہ صرف ان کا وزن کم ہوا بلکہ ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کو اپنی زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچے، طلاق یا بے روزگاری جیسے عوامل عورتوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں جس کے باعث ان کی زندگی بے رنگ ہوجاتی ہے لیکن بڑھتی عمر اور اتنی ساری پریشانیوں کی عمر میں فٹنس ہی وہ واحد چیز ہے جو آپ کو پھر سے جوان بنا دیتی ہے۔

اپنے زبردست لائف سٹائل اور بہترین فٹنس کے باعث بوبی پارکر 61 سال کی عمر میں فٹنس کے بہت سے مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں اور کئی مقابلے جیت چکی ہیں۔ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بکنی بھی پہن سکتی ہوں یا کسی مقابلے میں حصہ بھی لے سکتی ہوں لیکن اب ایسا ہو رہا ہے اور یہ بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).