ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اب اس اقدام کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ملیحہ لودھی نے کہا کہ میں نے اس عہدے پر بہت عرصہ کام کر لیا، اب میں کوئی اور کام کرنا چاہتی ہوں۔

تاہم اس ضمن میں جو خبریں سامنے آ رہی ہیں ان کے مطابق ملیحہ لودھی کے خلاف کافی شکایات آ رہی تھیں کہ وہ اپنے ماتحتوں کو ڈانٹ ڈپٹ بہت کرتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے کافی عرصہ برداشت کیا، اب میں مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے مشن میں موجود کچھ لوگ بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رابطے میں تھے جو کہ دراصل ملیحہ لودھی کے خلاف تھے۔ ان شکایات میں کتنی صداقت ہے، اس کا علم تو آنے والے دنوں میں ہوگا۔

معروف صحافی شاہین صہبائی نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ ملیحہ لودھی جونئیر اور سینئیرز دونوں کا لحاظ نہیں کرتی تھیں، بےعزتی کرتی تھیں۔ عمران خان نے انہیں اپنے پاکستان واپس آنے تک برداشت کیا۔ ۔جب کہ دوسری جانب ملیحہ لودھی نے عہدے سے ہٹائے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیراعظم کی اقوامِ متحدہ اجلاس میں شرکت کے بعد خود ہی عہدہ چھوڑنے والی تھی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •