عمران خان جیسا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھا: مولانا طارق جمیل


معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں عمران خان جیسا درویش،  سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھا۔

کینیڈین شہر وینکوور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا طارق جمیل نے پاکستانیوں سے کہا کہ وہ عمران خان کے لئے دعا کریں کیونکہ اس نے ہمارا سر بلند کیا ہے، اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے، اتنا درویش،  سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا۔

مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں سے کہا کہ اس ملک کے ساتھ بد عہدی نہ کرو، اپنے پیپر بنانے کیلئے یہاں کی لڑکیوں کے ساتھ بد کاری نہ کرو۔ ٹیکس نہ بچاﺅ کیونکہ یہاں کی حکومت آپ پر خرچ کرتی ہے جبکہ ہمارے ہاں کی حکومتیں ایسا نہیں کرتیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).