ڈی جی، آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفور کا کتا سٹار بن گیا: عوام میں بے پناہ مقبولیت


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا پالتو کتا زورو سٹار بن گیا ہے اور اپنی اہلیت سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے ”عہد وفا“ میں میجر جنرل آصف غفور کا کتا ’زورو‘ اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے۔ ڈرامے کے آن ائیر ہوتے ہی زورو کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

زورو یہ تھائی گولڈن نسل کا فر والا کتا ہے۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوررز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ مئی 2019 میں اپنی عمر کے 2 سال مکمل کرنے والا زورو اس ڈرامے سے قبل بھی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے۔

Facebook Comments HS