یہاں پر بستر لگوائیں، میں ڈیئر (Dare) کروں گی: بول ٹی وی پر وقار ذکا کے شو میں متنازع منظر


ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ نوجوان لڑکی کے ساتھ متنازع گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وقار ذکاء آج کل نجی ٹی وی بول چینل پر ”چیمپئنز“ کے نام سے ایک شو ہوسٹ کر رہے ہیں جس میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو ایک ایسا غیر معمولی کام کرنا ہوتا ہے جس سے ان کی ہمت کا مظاہرہ ہو سکے یعنی ” ڈیئر “ (Dare) کرنا ہو تا ہے۔ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ویڈیو کلپ میں وقار ذکاء کے سامنے ایک نوجوان لڑکی سفید شرٹ میں ملبوس بیٹھی ہے جس سے ٹی وی ہوسٹ سوال کرتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتی ہیں؟ جس پر لڑکی جواب دیتی ہے کہ میں ایسا ڈئر کر سکتی ہوں جو آپ کے شو میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا۔ وقار ذکاء حیرت زدہ چہرے کے ساتھ لڑکی سے پوچھتے ہیں کہ ایسا کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔‘‘

لڑکی جواب دیتی ہے کہ’’ بس ایسا کچھ ہے جو کہ آپ کے شو میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ وقار ذکاء کے باربار اصرار کرنے اور لڑکی کے بتانے سے انکار پر تجسس بڑھتا چلا جاتا ہے تاہم لڑکی آخر میں ٹی وی ہوسٹ کو اپنے ”ڈئر“ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ ” آپ بیڈ منگوا دیں جس پر وقار ذکاء کہتے ہیں کہ ”میں یہاں پر بستر لگواﺅں، بستر لگوا کر کیا ہو گا ؟ لڑکی جواب دیتی ہے کہ پھر میں آپ کے ساتھ ” ڈیئر“(Dare)کروں گی ۔“

وقار بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” میں بستر پر آﺅں گا اور آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ، میں بستر منگواﺅں اور اس پر بیٹھوں یا پھر لیٹوں؟ جس پر لڑکی کہتی ہے کہ آپ اس بستر پر لیٹیں گے۔ ٹی وی ہوسٹ جواب دیتے ہیں کہ میں لیٹوں گا اور اس کے بعد آپ میرے ساتھ ” ڈیئر“ کریں گی اور وہ کیا ہوگا۔ لڑکی آخر میں کہتی ہے کہ جب میں وہ تو جب میں کروں گی تو آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).