لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل فون پکڑا گیا ہے: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل فون پکڑا گیا ہے جس سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا مجھے اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج نہ کرنے پر راضی تھے، 24 گھنٹوں میں کیا ہوا سمجھ نہیں آ رہا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان کی قیادت میں حالات اور معیشت بہتر ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف 5 لوگوں کو این آر او دینے کا معاملہ ہے، جس دن این آر او ملا، یہ سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی۔ اگر عمران خان پانچ آدمیوں کو چھوڑ دیں تو دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).