عورتوں کی اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے میاں بیوی گرفتار


پولیس نے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمہ رضیہ سلطانہ غریب خواتین کو اپنے جال میں پھنساتی تھی اور اس کا شوہر ملزم سلامت علی خواتین سے زبردستی کرتا تھا جس کی ویڈیوز ملزمہ بناتی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ویڈیو کے ذریعے سے خواتین کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے کانسٹیبل کے گروہ کا انکشاف ہوا تھا۔ مذکورہ گروہ خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ اس گروہ میں پانچ لڑکیاں بھی شامل تھیں۔

یہ گروہ لڑکیوں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔ لڑکیاں پہلے ملاقات کرتیں اور ملاقات کے دوران لڑکیوں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن کی بنا پر بعد میں خواتین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ اس گروہ کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ گینگ پاکپتن سمیت ساہیوال اور اوکاڑہ میں وارداتوں میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک کرنے والا اس گروہ میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).