سلمان خان پر لو جہاد کو فروغ دینے کا الزام: بگ باس 13 کو بند کرنے کا مطالبہ


بھارتی ٹیلی ویژن کے ریئلٹی شو “بگ باس “13 کی زبردست مخالفت شروع ہوگئی ہے۔

بگ باس کو ٹی وی انڈسٹری کا متنازع ترین شو کہا جاتا ہے۔ اس شو کے ہر سیزن میں کوئی نہ کوئی بڑا ہنگامہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ لیکن ‘بگ باس 13’ میں تنازع اس قدربڑھ گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر شو کو بند کرنےکا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ ٹوئٹر پر کچھ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں، جن کےذریعہ لوگ ‘بگ باس 13’ کی زبردست مخالفت کررہےہیں۔

اس مخالفت کے پیچھے حیران کن وجہ ہے۔ ایسے ہیش ٹیگ کےٹرینڈ ہونےکے پیچھے ‘بگ باس’ کا نیا سیٹ اپ ہے۔

دراصل اس بار سلمان خان نے کنٹیسٹنٹ کے گھر میں انٹری کرنے سے پہلے ہی طےکر دیا تھا کہ ان کا (بیڈ فرینڈ فار ایور) بی ایف ایف کون ہوگا۔ بی ایف ایف والے فارمولے کے تحت اس بار ایک بیڈ پر دو لوگ ساتھ میں ہی سوئیں گے۔ وہیں شروعات سے ہی ‘بگ باس 13’ میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ساتھ میں بیڈ شیئرکر رہے ہیں۔ لوگ اسی فارمیٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

بگ باس 13 کے بارے میں بی جے پی کے لیڈر ستیہ دیو پچوری نے اشتعال انگیز ٹوئٹ میں لکھا  ہے ‘بگ باس نہیں ہے یہ، عیاشی کا اڈہ بنا رہے ہیں، ایسے شو کی مکمل طور پر مخالفت اور اسے بند کر دینا چاہئے۔ خیر میں نےآج تک اس کا ایک بھی ایپی سوڈ نہیں دیکھا ہے، بس ایسی ہی جانکاری ملتی ہے۔ ایسے پروگراموں سے معاشرے میں گندگی پھیل رہی ہے، اس پر فوراً پابندی لگنی چاہئے’۔

سوشل میڈیا پر لوگ اس طرح کا ردعمل بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ کہ بگ باس لوجہاد کو فروغ دے رہا ہے۔

ایک حلقے کا کہنا ہے کہ فلمی پردے پر حب الوطنی کا رول کرنے والا سلمان خان بگ باس میں اتنا گر گیا۔ پیسے کے لئے یہ سب غلط دیکھ کرآنکھیں بند کر لی ہیں یا پھر بالواسطہ طور پر پیسوں کی لالچ میں لڑکیوں سے یہ سب کراتے ہوئے لو جہاد کو فروغ دے رہے ہیں۔

اس ہنگامے کو دیکھ کر لگتا ہے بگ باس کی ٹیم کے لئے بڑی  مصیبت کھڑی ہوسکتی ہے۔ دیکھنے والی بات یہ ہو گی کہ کیا اس فارمیٹ میں کوئی تبدیلی لائی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).