حکومتی صفوں میں بغاوت کا امکان، فضل الرحمان کچی زمین پر پاؤں نہیں رکھتے: ہارون الرشید


سینئیر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ میرے پاس ایک ایسی خبر ہے کہ اُس کی تصدیق ہو جائے گی۔ میرے پاس کوئی دستاویزی ثبوت تو نہیں ہے لیکن وقت اِس کو درست ثابت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے اندرون و بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں۔ اور بیرون ملک لابنگ کا جن کو پتہ چل سکتا تھا، اُنہیں اِس کا پتہ چل گیا ہے۔ اس کے بعد اب شاہ محمود قریشی کا وزیراعظم بننا تو بہت مشکل ہے لیکن اِس سے صورت حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ہارون الرشید نے کہا کہ میں ایک بات پھر دہرا دیتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کچی اور گیلی زمین پر پاؤں نہیں رکھتے۔

کچھ مبصرین کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے سے حکومت متزلزل ہونے کے آثار ہیں۔ حکومت کے اندر پیدا ہونے والی اس بے چینی کے پیچھے کسی حکومتی رکن کا ہی ہاتھ ہو گا ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی نہ کروائے جانے کے باوجود بھی سولو فلائٹ لی اور 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر دیا ، ان کے اس قدر پُر اعتماد انداز کا پس منظر فی الوقت ایک راز ہے لیکن ممکنہ طور پر وقت آنے پر اس راز سے پردہ اُٹھ جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).