دھرنا مولانا فضل الرحمان کا اپنا نہیں، ان کا الیکشن سے کیا تعلق ہے؟  فواد چودھری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ دھرنا مولانا فضل الرحمان کا اپنا نہیں ہے۔ جے یو آئی کا الیکشن دس گیارہ سیٹوں پر ہوتا ہے، ان کا الیکشن سے کیا تعلق ہے؟ یہ دھرنا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پلی بارگین کو آگے بڑھانے کیلئے دیا جا رہا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جے یو آئی والے اگر قانون کے مطابق دھرنا دیں گے تو پھر تو ان کو حق حاصل ہے لیکن اگر مدرسے کے بچوں کے کندھوں پر بندوق رکھ چلائی جائے گی اور ان کو حکومت کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو پھر یہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ساتھ حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ ہوا ہے یا نہیں، مجھے اس کا پتہ نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).