عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے: شہلار ضا


پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے  کہ عمران خان ایک نفسیاتی مریض ہیں۔ جیسی باتیں وہ کرتے ہیں، یہ باتیں کوئی وزیر اعظم نہیں کرتا بلکہ ایک پاگل آدمی کرتا ہے، عمران خان کا چیک اپ کروانا چاہئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ وزیر اعظم سے کس نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لوگوں کے چلتے ہوئے کاروبار کا بیڑا غرق کر کے لنگر خانے کھول رہے ہیں، میں ان کے لنگر خانے کھولنے کا مذاق اڑا رہی ہوں۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا لیکن اس وقت تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ یہ لوگوں کو بھیک مانگنا سکھا رہے ہیں۔ لوگوں کومچھلی نہ دیں بلکہ کانٹا دیں اور مچھلی پکڑنا سکھائیں اور اب یہ لنگر خانے کھول رہے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).