کامل علی آغا کی دماغی حالت ٹھیک نہیں: فیاض الحسن چوہان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغھا کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کامل علی آغا بادشاہ آدمی ہیں، میں ان کو بڑا زیرک سیاستدان سمجھتا تھا۔ لیکن اب مجھے ان کی دماغی حالت پر شک ہونا شروع ہوگیا ہے کیونکہ سیاستدان ایسی باتیں نہیں کرتا۔

کامل علی آغا کی زبان سیاستدانوں والی نہیں ہے۔ کامل علی آغا کی ذہنی صحت پر تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ کامل علی آغا نے نجی ٹیلی وین پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کے تمام دھرنے اسپانسرڈ تھے۔ 2014ء میں عمران خان کا دھرنا بھی اسپانسرڈ تھا۔

حزب اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ بلوچستان سے حکومتی اتحادی جماعت کے بھی جے یو آئی ف سے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ بی این پی سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کوخصوصی پیغام پہنچا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بی این پی مینگل کے رہنماء نواب لشکری رئیسانی نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •