عمران کان کے پاس جیل میں ڈالنے کے لئے وزیروں کی کمی نہیں: حفیظ اللہ نیازی


تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جیلوں میں ڈالنے کیلئے وزیروں کی کمی نہیں ہے۔ قوم کو کیوں دھوکا دیا جا رہا ہے؟ پرویز خٹک کیس سمیت موجود ہیں اور اعظم سواتی بھی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کو میں جانتا ہوں اور وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اگر وزیر اندر کرنے تھے تو بابر اعوان کو اندر کر دیتے۔ پرویز خٹک کیس سمیت موجود ہیں۔ ان کی کابینہ میں اعظم سواتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جیلوں میں ڈالنے کیلئے وزیروں کی کمی نہیں ہے ، قوم کو کیوں دھوکا دیا جا رہا ہے؟

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چین نے 500 وزیر کے عہدے کے افراد کو جیلوں میں نہیں ڈالا بلکہ ان میں  12 جرنیل، ایک سابق آرمی چیف اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).