ہفتے میں دو مرتبہ ’مشرومز‘ کھانے سے مردوں کو کیا فائدہ پہنچتا ہے؟


گوشت اور ڈیری مصنوعات زیادہ استعمال کرنے اور پھل اور سبزیاں کم کھاتے والے مردوں’پراسٹیٹ کینسر‘ ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہفتے میں دو بار ’مشرومز‘ کھا کر اس خطرے کو انتہائی کم کیا جا سکتا ہے۔

جاپان کی ’ٹوہوکو یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ‘ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو مرد ہفتے میں دو بار مشرومز کھاتے ہیں ان کو پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 8فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

جو مرد ہفتے میں تین یا اس سے زائد بار مشرومز کھاتے ہیں ان کو پراسٹیٹ کینسر ہونے کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر شو ژینگ کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ مشرومز مردوں کو پراسٹیٹ کینسر سے بچاتے ہیں تاہم مشرومز اور اس بیماری کے درمیان کیا تعلق ہے؟ یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔“

واضح رہے کہ پراسٹیٹ کینسر بڑھتی عمر میں اکثر مردوں کو لاحق ہوتا ہے۔ 2018ءمیں دنیا بھر میں اس کینسر کے 12لاکھ نئے مریض سامنے آئے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).