وفاقی وزیر نو رالحق کا مولانا فضل الرحمن سے رابطے کا امکان


وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر کو دھرنے سے متعلق معلومات فراہم کرنے ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نور الحق قادری کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج یا کل اس حوالے سے ایک اجلاس بلائیں گے اور اجلاس کے دوران سفارشات پر قریبی لوگوں سے مشاورت کریں گے۔

وفاقی وزیر نو رالحق کا مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طریقے سے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو روکا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).