انتہائی اعلیٰ شخصیت کے مطابق مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے سکتے ہیں: حامد میر


سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ مجھے آج ایک انتہائی ذمہ دار اور اعلی شخصیت نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے لیں گے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک ‘میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دو نکات پر متفق ہیں۔ پہلا نکتہ یہ کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، یہ حکومت غیر آئینی ہے۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اس ملک میں کسی کی مداخلت کے بغیر صاف و شفاف انتخابات ہونے چاہیں۔

حامد میر نے کہا کہ 2014 میں بھی میرا خیال یہی تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آنا چاہیے مگر دھرنا نہیں دینا چاہیے۔ آج 2019 میں بھی میرا یہی موقف ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنا نہیں دینا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).