انتظار حسین علیل ہیں ….


\"Intzarدوستوں کو ایک نہایت تکلیف دہ خبر بتانے کی ذمہ داری آن پڑی ہے۔

پاکستانی ادب کی آتما کے لئے لڑنے والا ان تھک ساونت انتظار حسین نمونیہ میں مبتلا ہو گیا ہے۔ اردو کہانی ، اردو ناول، اردو تنقید اور اردو کالم کو ستر برس تک اپنے قلم سے روشنی بخشنے والایہ قومی محسن لاہور کے نیشنل ہسپتال میں زندگی کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پھیپھڑے اور گردے متاثر ہوئے ہیں۔ ایرج مبارک، اکرام اللہ، مسعود اشعر ، محمود الحسن، گلنار اور زاہد ڈار ان کی تیمار داری کر رہے ہیں۔

انتظار حسین کے چاہنے والے ان گنت ہیں۔ برصغیر پاک و ہند اور دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو پڑھی جاتی ہے ، ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی جارہی ہے۔

کئی برس گزرے درویش نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے لئے ادب کی دنیا کے اس گیانی کے چرنوں میں سیس نواتے ہوئے پامال لفظوں کی ایک بے رنگ مالا ارپن کی تھی …. ایک نظر اس پر …. مگر دعا کیجئے کہ انتطار حسین ہمارے ساتھ رہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
4 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments