بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سعودی عرب کے اشتہارات میں کام کرنے والی پہلی ماڈل ہوں گی


بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سعودی عرب کے کمرشل میں کام کرنے والی پہلی خاتون ماڈل بن گئی ہیں۔ اخبارات کے مطابق جیکولین نے سعودی کوسرئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔ اس اشتہار میں جیکولین نے سکارف پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے یہ اعزاز پانے کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔

جیکولین نے حال ہی میں بالی ووڈ سے ساﺅتھ فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھا ہے جہاں انہوں نے پربھاس کی فلم ’ساہو‘ میں ایک آئٹم نمبر کیا۔ وہ اپنی آنے والی فلم ’ڈرائیو آن نیٹ فلیکس‘ کے لیے بھی بہت پرامید ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ’مس سیریل کلر‘ نامی ایک فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔ جیکولین نے فلم ”کِک 2“ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے سلمان خان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).