22 کروڑ کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جا سکتا: سعد رفیق
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی حکومت ختم کرنے کی بہت جلدی ہے۔ 22 کروڑ کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔
پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی فرد جرم ختم کر کے بری کر نے کی درخواستوں پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اور کیس کا فیصلہ 16 اکتوبر تک محفوظ کر لیا گیا۔
جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ برادران کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے سامنے پیش کیا گیا۔
دوران سماعت ملزمان کے وکیل اشتر اوصاف نے فرد جرم ختم کر کے بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے مطابق پیراگون کا ریفرنس نیب کی حدود میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اس ریفرنس سے خواجہ برادرن کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔ نیب سے ریفرنس دائر کرنے کی غلطی ہو چکی ہے اور وہ غلطی کو چھپا رہے ہیں۔
نیب پراسیکوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن عوام کی آواز بن رہے ہیں ۔
خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کی طر جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ برادران کو اف آنے والے راستوں کو خاردار تارین اور کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=ng0_Wu4mcHU


