ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں: فواد چوہدری کے بیان پر وزیراعظم کا ردِعمل


فواد چوہدری کے نوکریوں والے بیان پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ آج وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوکریوں والا بیان زیرِ بحث آیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ “ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں‘جس پر فواد چوہدری نے وضاحت دی کہ ’میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘۔ اس سے قبل آج صبح بھی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہ گزشتہ روز ایک تقریب میں ملازمتوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا، میرا مدعا یہ تھا اور آج بھی اس پر قائم ہوں کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی معیشت کا مستقل حل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے 400 محکمے ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہو رہی ہیں، ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈ رہا ہے، لیکن حکومت تو 400 ادارے ختم کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).