اداکار پارس چھابڑا نے مجھے غلط طریقے سے چھوا: سنی لیونی


بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے ساتھی اداکار پارس چھابڑا پر سنگین الزام لگاتے ہوا کہا ہے کہ اس نے مجھے غلط طریقے سے چھوا۔ تفصیلات کے مطابق پارس چھابڑا نے سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر کی موجودگی میں بھی ان کے ساتھ اوور فرینڈلی ہونے کی کوشش کی۔ بعد میں سنی نے انتطامیہ سے کہہ کر پارس کو پروگرام سے نکلوا دیا۔

ان دنوں سلمان خان کے ذریعے ہوسٹ کئے جانے والا سب سے متنازع اور مشہور ریئلٹی شو بگ باس13 توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ حال ہی میں اس شو کے ایک اداکار پارس چھابڑا کے بارے میں طرح۔طرح کی خبریں آ رہی ہیں۔ بگ باس کے گھر میں پارس اور شہناز گل مین قربت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسی اثنا میں پارس اور سنی لیونی سے متعلق ایک چونکانے والی خبر سامنے آرہی ہے۔

2015 میں سنی لیونی اسپلٹس ولا 8 ہوسٹ کر رہی تھیں، اس دوران پارس اس شو کے کنٹیسٹنٹ بن کر پہنچے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنی لیونی کا الزام تھا کہ پارس ان سے فلرٹ کرنے کوشش کرتے تھے۔ سنی لیونی کا الزام تھا کہ پارس نے انہیں غلط طریقے سے چھونے کی بھی کوشش کی تھی۔

ایک مرتبہ جب سنی شرکا سے بات کر رہی تھیں تو پارس چھابرا انہیں امپریس کرنے کیلئے بار۔بار ون لائنر کمینٹ پاس کر رہے تھے۔ پارس کو لڑکیوں میں گھرے رہنا پسند تھا۔ سنی لیونی نے ان کے اس برتاؤ کو کافی وقت تک برداشت کیا لیکن پھر شو کی انتظامیہ سے ان کی شکایت کردی۔

پارس چھابرا نے صفائی دیتے ہوئے اپنے آپ کو مثبت انسان بتایا تھا۔ پارس نے کہا تھا کہ میں نے کسی طرح بھی سنی لیونی کے ساتھ اوور فرنیڈلی ہوے یا ان پر کمینٹ پاس کرنے کی کوشش نہیں کی۔

پارس نے کہا کہ میں سبھی کنٹیسٹنٹ کے ساتھ بھی فرینڈلی تھا۔ پارس کاکہنا تھا کہ سنی لیونی کی پرسنیلٹی اتنی چارمنگ ہے کہ ان کے آس پاس کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔

اس دوران پارس چھابرا نے بگ باس 13 کے گھر میں یہ قبول کیا ہے کہ ان کے دل میں شہناز کیلئے رومانی جذبات ہیں اگرچہ پارس پارس چھابڑا کی پہلے سے اکانشا ہوری نام کی مبینہ گرل فرینڈ موجود ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).