رنبیر کپور کو پھر تولیہ میں دیکھنا چاہتی ہوں: نصرت بھروچا


رنبیر کپور دل پھینک اداکار ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی کئی ٹاپ اداکاراؤں کو ڈیٹ کر چکے ہیں جن میں دیپکا پوڈوکون، کٹرینہ کیف، ماہرہ خان اور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ ہیں۔ اب ایک اور اداکارہ نصرت بھروچا کا دل رنبیر کپور کے لئے دھڑک رہا ہے۔ لیکن نصرت بھروچہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور میں رکاوٹ بننے کا ارادہ نہیں رکھتیں بلکہ انہوں نے تو رنبیر کو ایک خاص انداز لک میں دیکھنے کی فرمائش کردی ہے۔ نصرت بھروچا رنبیر کپور کو ایک مرتبہ پھر تولیہ یعنی ٹاول والے پوز میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

آئیفا ایوارڈس 2019 کا نیا پرومو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اس پرومو میں شو کے میزبان آیوشمان کھرانہ ستاروں سے سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔ آیوشمان پہلا سوال وکی کوشل سے پوچھتے ہیں کہ وہ بگ باس کے گھر میں کسے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس پر وکی کوشل کہتے ہیں میں رنویر سنگھ کو دیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے دیکھنا ہے کہ یہ گھر اسے کیسے روک سکتا ہے۔ اس کے بعد آیوشمان نصرت بھروچہ سے پوچھتے ہیں تم بگ باس کے گھر میں کسے تولیہ یعنی ٹاول میں دیکھنا چاہتی ہو۔ اس پر نصرت کہتی ہیں بول دوں ۔۔۔ رنبیر کپور۔ تبھی آیوشمان انہیں یاد دلاتے ہیں۔ عالیہ بھٹ یہیں بیٹھی ہیں۔ تو اس پر ایک دم سے نصرت ہنستے ہوئے کہتی ہیں ساری۔۔ آیوشمان کی اس بات پر عالیہ بھٹ نے انگلی اٹھا کر ردعمل دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).