حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لئے آنے والے کی جیبوں کی تلاشی لیں گے: مفتی کفایت اللہ
جمعیت علماءاسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اب حکومت کی جانب سے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم جے یو آئی ایف نے یوٹرن نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ”اب مذاکرات کے لئے جو بھی آئے گا ہم اس کی تلاشی لیں گے اور اگر اس کی جیب میں عمران خان کا استعفیٰ ہو گا تو بات ہو گی، ملاقات ہو گی اور مذاکرات بھی ہوں گے لیکن اگر اس کی جیب سے استعفیٰ نہیں نکلا تو نہ ملاقات ہو گی، نہ بات اور نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔
Facebook Comments HS


