خانیوال: بیوہ ماں نے ناجائز تعلقات سے روکنے پر 13 سالہ حافظ قرآن بیٹے کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کر دیا


خانیوال میں بیوہ ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے 13 سالہ بیٹے کو قتل کر کے لاش نہر مین پھینک دی۔

ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے بتایا ہے کہ چک شیر خان کی رہائشی خاتون بیوہ فیضاں بی بی نے اپنے بیٹے حافظ رضوان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیروالا میں درج کروائی تھی، تاہم لاپتہ ہونے والے حافظ رضوان کی لاش 10 روز قبل نہر سے برآمد ہوئی۔

ڈی پی او کے مطابق شک گزرنے پر ماں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو ابتدائی تفتیش میں مقتول رضوان کی والدہ فیضاں بی بی نے اعتراف کیا کہ اس کے اسلم نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے اور بیٹا اسلم کو گھر آنے سے روکتا تھا، جس پر میں نے اسلم کے ساتھ مل کر بیٹے کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).