جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا گیا


جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ۔

نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصا ر الاسلام کو کالعدم قراردیدیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے انصا رالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر دینے سے جے یو آئی کی لٹھ بردار ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے بارے میں حکومتی حلقوں کی جانب سے شکوک وشہبات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی تھی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).