عورت کی خوشی اور خواہش کے اظہار پر سماج شرمسار ہونے لگتا ہے: سورا بھاسکر


فلم ویرے دی ویڈنگ میں اپنے بولڈ کردار ساکشی اور مشت زنی کے سین کی بنیاد پر اداکارہ سوارا بھاسکر کو بہت تنقید ہو ئی تھی۔

سورا بھاسکر نے اس ضمن میں ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اس سین کے بارے میں شروع سے ہی اندیشہ تھا کہ ان پر تنقید کی جائے گی کیونکہ جب بات عورت کے جسم، اس کی خواہش اور خوشی کی ہو تو ہمارا سماج شرمسار ہونے لگتا ہے۔

سورا نے مزاحیہ لہجے میں ہنستے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں ہے فلم نانی اور دادی کے ساتھ ہی دیکھی جائے گرل فرینڈ کے ساتھ بھی دیکھنے جا سکتے ہیں۔

فلم ویرے دی ویڈنگ پر اپنی شاندار اداکاری اور بولڈ کردار پر سورا نے کہا کہ ویرے دی ویڈنگ کی زبردست پذیرائی کے بعد واضح ہو گیا کہ چار خاتون دوستوں کی کہانی بھی ناظرین پسند کرتے ہیں اور اب بالی ووڈ میں خواتین کے نہیں بلکہ بالی ووڈ کے اپنے اچھے دن آ گئے ہیں۔

سورا نے بات چیت میں بتایا کہ ان کے پاپا نے فلم دیکھ کر انہیں میسیج کیا تھا کہ فلم میں ان کی پرفارمنس اچھی ہے اور ناظرین اچھا ریسپانس کر رہے ہیں۔ سورا آگے بتاتی ہیں کہ ان کی والدہ نے بھی یہ فلم پسند کی تھی اور ممی نے اس بولڈ سین پر انہیں سپورٹ بھی کی تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).