میرے ساتھ پیش آنے والی زیادتی کی خبر روک کے میڈیا نے میری تصدیق کر دی: فلم ڈائریکٹر جامی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

معروف فلم ڈائریکٹر جمشید محمود جامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کی خبر تمام میڈیا چینل نے ایک ہی وقت میں نشر ہونے سے روک دی ہے، اور یہ کسی غلطی کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے۔

جامی نے کہا کہ یہی وہ طاقت تھی جس کے بارے میں وہ بات کر رہے تھے۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرکے سوال اٹھایا کہ سچ کی تلاش کرنے والے لوگ کہاں ہیں۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر جامی آزاد نے ٹویٹس کی ایک سیریز کے ذریعے بتایا تھا کہ کس طرح انہیں میڈیا کی انتہائی طاقتور شخصیت نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جامی نے کہا کہ وہ اپنا یہ تجربہ صرف اس لیے شیئر کر رہے ہیں کیونکہ ان دنوں می ٹو مہم پر تنقید کی جارہی ہے۔ ایک غلط الزام پر ہونے والی موت پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سب لوگ ہی جھوٹ بول رہے ہیں، میں خود 13 سال بعد سامنے آیا ہوں ، ایسے واقعات میں 99 اعشاریہ 99 فیصد لوگ سچ ہی بول رہے ہوتے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •