مولانا کوئی عجیب سی مخلوق ہیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ


وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے سلیکٹ کیا،عوام نے جس طرح دوبارہ منتخب کیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

پشاور میں سینٹر ل جیل کے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع انہوں نے کہا کہ صوبے کی دیگر جیلوں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ بلاک سے میرا نام ہٹا کر کسی شہید کا نام لکھ دیں۔

آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا نہ میں انہیں مولانا کہتا ہوں اور نہ نام سے پکارتا ہوں۔ یہ کوئی عجیب سی مخلوق ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرز کو جمع کر لوں تو ڈی آئی خان اور بنوں سے کوئی باہر نہیں نکل پائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).