مریم نواز آج رات سروسز ہسپتال ہی میں قیام کریں گی
سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل سے مریم نواز بھی ہسپتال پہنچ چکی ہیں اور ان کی اپنے والد سے ملاقات جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو 24 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز آج رات سروسز ہسپتال میں ہی قیام کریں گی۔ سروسز ہسپتال میں اپنے والد کے ساتھ قیام کرنے کے لئے مریم نواز شریف کے لئے کمرہ تیار کروایا جا رہا ہے ،مریم نواز کو اپنے والد کے کمرے کے بالکل ساتھ ایک دوسرے کمرے میں رہائش دی جائے گی جبکہ مریم نواز شریف کا ہسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا جائے گا ۔
Facebook Comments HS


