ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں رسائی دینے والی شخصیت کا نام وزیراعظم کو بتا دیا گیا


وزیراعظم عمران خان کو وزارت خارجہ میں حریم شاہ کو رسائی دینے والی شخصیت کا نام بتا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے وزارت خارجہ کے آفس میں ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیا ہے اور حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے آفس تک رسائی دینے والے شخصیت کے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق حریم شاہ وزیراعظم آفس کی ایک اہم شخصیت کی اجازت کے بعد وہاں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ حریم شاہ کو وزیراعظم آفس کا دورہ کروایا گیا اور ویڈیو بنانے کی اجازت دی گئی۔ انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ شخصیت کے بارے میں بتا دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ شخص کو بلا کر جھاڑ پلائی اور ناراضی کا اظہار کیا۔

۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ماڈل اس ویڈیو میں وزیراعظم آفس کے اندر موجود ہیں۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جس کانفرنس ہال میں موجود ہیں اس کا وزیراعظم ہاؤس یا آفس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ کانفرنس ہال وزات خارجہ کا ہے جس کو غلط انداز میں پیش کر کے وزیراعظم آفس سے منسوب کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).