نوازشریف کی طبیعت پھر بگڑ گئی، پلیٹ لیٹس کی تعداد چھ ہزار کی تشویشناک سطح تک گر گئی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے کہا ہے کہ نوازشریف کے خون میں پلیٹیلیٹس کی تعداد ایک بار پھر 6 چھ ہزار کی تشویشناک سطح تک گر چکی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے، ان کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد پھر 6 ہزار کی تشویشناک سطح تک گرچکی ہے۔ نوازشریف کو لاحق عارضے کی تشخیص کیلئے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، طبی معائنہ کے بعد میڈیکل بورڈکی تجویز کردہ ادویات اور انجیکشن نوازشریف کو دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس، طبی کیفیت اور عارضے کی تفصیل بیرون ملک ماہرین کو بھجوادی گئی ہیں۔

دوسری جانب شریف خاندان اور پارٹی صدر شہبازشریف نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی تھی تاہم اب عطاء تارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ سفید خلیوں کی تعداد پھر 6 ہزار پر آگئی ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز یہ کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کو قوتِ مدافعت بڑھانے کا انجکشن دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے پلیٹیلیٹس لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر دوا سے پلیٹیلیٹس بڑھنے کا انتظار کرنے پر متفق ہیں کیوں کہ اس وقت اگر پلیٹیلیٹس لگ بھی جائیں تو پھر ختم ہو جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).