میرا سیاسی تجربہ کہتا ہے کہ حکومت 31 اکتوبر تک پگھل جائے گی: سینیٹر پرویزرشید


مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میرا سیاسی تجربہ کہتا ہے کہ حکومت 31 اکتوبر تک پگھل جائے گی۔ مولا نا اور شہبازشریف کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔ اسلام آباد پہنچ کر تمام جماعتیں مل کر دھرنا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر پورا اعتماد ہے۔ فضل الرحمان سیاسی رہنما ہیں۔ ہم ان کے آزادی مارچ سے 100فیصد اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا۔

فضل الرحمان نے ایم آر ڈی سے سیاسی زندگی کی ابتداء کی تھی۔ یہ موومنٹ ضیاء الحق کی آمریت کے خلاف تھی۔ اس وقت ان کے والد مفتی محمود کا انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے اس زمانے میں لمبی جیل بھی کاٹی ہے۔ مشرف کے زمانے میں بھی وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں پہلے دھمکاتی ہیں لیکن جب عوام کا سیلاب حکومت کو نظر آتا ہے تو پھر بھاگ جاتی ہیں۔ خان صاحب کا سونامی تو اٹھ نہ سکا۔ لیکن اب سونامی بن گیا ہے۔ حکومت جھاگ کی طرح بہہ رہی ہے۔ اپنے سیاسی تجربے کی روشنی میں کہہ رہا ہوں کہ 31 اکتوبر کوحکومت پگھل جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان۔ مسلم لیگ ن۔ پیپلزپارٹی۔ اے این پی۔ حاصل بزنجو۔ محمود اچکزئی جتنے بھی رہنما ہوں گے، یہ ان کو روک نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان اسٹیج سے گر گئے تھے۔تو پنڈی میں نوازشریف نے انتخابی جلسہ منسوخ کیا اور لاہور میں عیادت کی۔ جبکہ 24 گھنٹے کیلئے انتخابی مہم بھی معطل کردی تھی۔ یہاں بدتمیزی کی گفتگو والوں کو آگے اور صمصام بخاری اور ندیم چن جیسے لوگوں کو جو ہم سے سیاسی اختلاف رکھتے ہیں، ہٹا دیا گیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ اب قوم کے غصے کو دیکھ کر عمران خان بیک فٹ پر جا رہے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).