نواز شریف بیرون ملک چلے گئے تو مسلم لیگ (ن) کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہو گا: مظہر عباس


تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا ہے کہ نواز شریف باہر چلے گئے تو پھر ان کا جلد واپس آنا ممکن نہیں ہوگا۔ نواز شریف اگر حقیقی طور پر علاج کروانے کیلئے بھی باہر جائیں یا ویسے ہی جا کر رک جائیں، دوبنوں صورتوں میں ن لیگ کو سیاسی طور پر نقصان ہو گا۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جب عمران خان کی طرف سے بیان بازی سے روک دیا گیا تھا تو وزراء کو بیان بازی سے رک جانا چاہئے تھا۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھی حکومت کو ہدف بنانے کی بجائے لوگوں کو بتائے کہ نواز شریف کی صحت کی کیا صورتحال ہے۔

Facebook Comments HS