نواز شریف کی ضمانت پر اگر ہم نے کچھ کہا تو توہین لگ جائے گی یا پیمرا کا نوٹس آ جائے گا: عارف حمید بھٹی


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں.

جس پر شریک پروگرام صحافی سعید قاضی نے کہا کہ مریم نواز کو ایک خاص مقصد کے تحت اور نواز شریف سے کوئی بات منوانے کے لیے ان کے والد کے پاس بھیجا گیا ہے۔ اس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ معلوم کریں کہ مریم نواز کو کس کے کہنے پر نواز شریف کے پاس بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ کہہ دیا تو یا تو وہ توہین کے زمرے میں آ جائے گا یا پھر پیمرا کا نوٹس آجائے گا.

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے انصاف کا گلا گھونٹ دیا ہے ، اس ملک میں ایک ادارہ ایسا نہیں جہاں جا کر عام آدمی انصاف لے سکے.

Facebook Comments HS