نوازشریف کو کچھ ہوا تو پانچ میڈیکل رپورٹس ایف آئی آر ہوں گی: حامد میر


سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ خدا نخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو پانچ میڈیکل رپورٹس ایف آئی آر ہوں گی۔ ان پانچ رپورٹوں کوعمران خان یا دنیا کی کوئی عدالت جھٹلا نہیں سکتی۔ نوازشریف کی طبیعت بہت خراب رہی، لیکن وزیراعظم کے مشیروں نے ان کو درست حالات سے آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں قائد ن لیگ نوازشریف کی بیماری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کافی خراب ہے، وزیراعظم کے مشیروں نے ان کو نوازشریف کی بیماری اور سیاسی اثرات سے متعلق درست حالات سے آگاہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یا نیب نے نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ اس کا جواب بھی موجود ہے لیکن محج ایک جھلکی دے سکوں گا۔ میرے پاس نوازشریف کی اس میڈیکل بورڈ سے پانچ میڈیکل رپورٹ موجود ہیں جس میڈیکل بورڈ کو عثمان بزدار نے نامزد کیا تھا۔

ان میں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتا ہوں۔ یہ رپورٹ نوازشریف کی اس وقت کی ہے جب وہ اڈیالہ جیل میں تھے۔ اس وقت ڈاکٹرحامد شریف خان اور ڈاکٹر اظہر محمود کیانی ان دونوں نے نوازشریف کا معائنہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ان کی حالت بہت خراب ہے، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی ریٹائرڈ میجر جنرل ہیں۔

انہوں نے تجویز کیا تھا کہ نواز شریف کو فوری طور پرکارڈیالوجی راولپنڈی منتقل کیا جائے۔ انہوں نے رپورٹ میں نوازشریف کی بیماریوں کے نام بھی لکھے ہیں۔ جب ان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تو اس وقت ایک میڈیکل رپورٹ میں 12 بیماریوں کا ذکر کیا گیا، لیکن جب یہ رپورٹس آتی تھیں تو ان کو دبا دیا جاتا تھا یا پھر شیخ رشید یا کوئی حکومتی وزیرکہتا تھا کہ یہ ڈرامہ کر رہے ہیں، این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر ایک نوازشریف کی بیماری کا پریشربھی آیا اور دوسرا مولانا فضل الرحمان کا مارچ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا توپانچ رپورٹوں کوعمران خان یا دنیا کی کوئی عدالت جھٹلا نہیں سکتی، خدانخواستہ اگر کچھ ہوجاتا ہے تو یہ رپورٹس ایف آئی آر بنیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).