نوازشریف علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر رضا مند ہو گئے


تازہ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لئے باہر جانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اتفاق ہسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور حمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پرغور کیا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر تیار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ایک ڈاکٹر بھی نوازشریف کے علاج کے لئے پاکستان آ رہا ہے۔ نوازشریف کو ضمانت کی صورت میں فوری طور پر کس ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ اس پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اتفاق ہسپتال، شریف میڈیکل سٹی یا حمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).