چینی حکومت نے نواز شریف کو پیغام پہنچا دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چین کی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں پھولوں کا گلدستہ اور نیک تمناﺅں کا پیغام بھجوایا گیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت سخت تشویشناک ہے اور میڈیکل بورڈ ان کی مسلسل دیکھ بھال کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کیس میں سزا کی معطلی اور ضمانت کی درخواست پر منگل تک کے لئے عبوری9 ضمانت منطور کر لی ہے۔ عدالت کے کہنے پر پنجاب ، وفاقی حکومت اور نیب نے سابق وزیر اعظم کی صحت کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •