پیمرا نے تمام اینکرز پر ٹی وی شوز میں تجزیہ دینے پر پابندی عائد کردی


پیمرا نے اینکرزپرٹی وی شوز میں بطور تجزیہ کار پابندی عائد کردی ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ پیمرا ڈکٹیشن سے آزادی اظہار رائے کے قانون کا مذاق اڑا رہا ہے۔ پیمرا کوکوئی حق نہیں کہ کسی اینکر پر دوسرے ٹی وی چینلز میں بطور تجزیہ کار پابندی عائد کرے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا ہمارے میڈیا کے قوانین کا مذاق اڑارہا ہے اور ڈکٹیشن دے رہا ہے کہ اینکرز کسی دوسرے ٹی وی شوز یا چینلز میں بطور تجزیہ کار یا تبصرہ دینے کیلئے نہیں جا سکتے۔

حامد میر نے کہا کہ میں پچھلی تین دہائیوں سے صحافت سے وابستہ ہوں۔ لہذا مجھے حق حاصل ہے کہ میں اپنی رائے کا اظہار اپنے کالم یا کسی بھی دوسرے ذرائع سے کر سکتا ہوں۔ حامد میر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پیمرا نہیں ہے بلکہ کوئی اور ہے کیونکہ وہ اینکرز کو سننا نہیں چاہتا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچ اینکرز کو بھی طلب کر کے ان کی سرزنش کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).