مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ: عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا


ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے اپنا سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے کی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 29 سے 31 اکتوبر تک منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے لیڈرز شریک ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).