فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم نومبر کو صبح 9 بجے فردوس عاشق اعوان کو طلب کر لیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نوازشریف کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے شام کو خصوصی عدالت لگائی گئی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے یہ کہا ہے کہ وہ چونکہ خود معاون خصوصی ہیں اور اس طرح کی توہین آمیز گفتگو کرتے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).